ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: ضلع اتر کنڑا میں جاری ہے تیز برسات کا سلسلہ - ہوناور کے قریب نیشنل ہائی وے پر چٹان کھسک گئی 

بھٹکل: ضلع اتر کنڑا میں جاری ہے تیز برسات کا سلسلہ - ہوناور کے قریب نیشنل ہائی وے پر چٹان کھسک گئی 

Sun, 07 Jul 2024 13:02:47    S.O. News Service

بھٹکل  7 / جولائی (ایس او نیوز)بھٹکل سمیت ضلع اتر کنڑا میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ سنیچر کو تھوڑا کم ہوا تھا مگر  رات سے برسات مزید تیز ہوگئی ہے ۔  اس  دوران ہوناور سے ملی خبر کے مطابق نیشنل ہائی وے 66 پر ہوناور  پولیس اسٹیشن کے حدود میں کرنل ہِل کے قریب چٹان کھسک گئی  اور  ملبہ سڑک پر گرنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوگیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ  چٹان کھکسنے کا واقعہ پیش آتے ہی ہوناور پولیس نے موقع  پر پہنچ کر سڑک کی ایک طرف سے موٹر گاڑیوں کے لئے آمد و رفت کی سہولت کا انتظام کیا ۔ اسی کے ساتھ نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی نے ہائی وے پر گرے ہوئے ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کیا ہے ۔ 

ہوناور کے ساتھ بھٹکل میں بھی اتوار صبح سے زبردست بارش ہورہی ہے ، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں پانی بھرنے کی اطلاعات ہیں۔ 


Share: